جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت سے ) پی ٹی آئی رہنما سید ذیشان حیدر کا سینا دامن کا دورہ ، جگہ جگہ پُرتپاک استقبال ، عمران خان اور ذیشان حیدر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔
سینا کے مقام پر کارنر میٹنگ ، سرکردہ سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ، چوہدری رفیق اور قربان علوی کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
دورے کے دوران سینا دامن کے تین مقامات پر اہم کارنر میٹنگ ہا کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور پاکستان تحریک انصاف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر چوہدری رفیق اور قربان علوی کی سربراہی میں ایک مضبوط آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو آنے والے انتخابات میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی ۔
اپنے خطاب میں سید ذیشان حیدر نے کہا کہ “جہلم ویلی کا باشعور طبقہ اب بیدار ہو چکا ہے اور وہ حقیقی انقلاب اور تبدیلی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ۔ آنے والے انتخابات میں نوجوان ایک بڑا سرپرائز دیں گے اور کرپٹ، موروثی سیاسی کلچر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی:ذیشان حیدر کی کاوشیں رنگ لے آئیں :موہڑہ صادق کیلئےگرائونڈ کی منظوری
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو بااختیار بنا کر حقیقی جمہوریت قائم کر سکتی ہے ۔ کارنر میٹنگ کے میزبانوں میں شکور علوی اور قربان علوی شامل تھے ۔
دیگر نمایاں شخصیات میں چوہدری رفیق، شریف بجاڑ، مجید علوی، صادق علوی، چوہدری خالد، عظمت چوہدری، کرم علی، رفاق گجر، عنبر علی، شبیر مغل، ثاقب منظور، چوہدری قدیر، شہزاد ہدایت، نمبردار راجہ اعجاز سمیت بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی ۔
اس موقع پر سردار وقار ہدایت، شاہد ہمدانی، آصف مغل، عامر روشن اعوان، علی رضا چیچی، ناصر اعوان، ڈاکٹر عارف، شکیل ٹھیکیدار، دانش بخاری، امان اللہ، آفتاب خان، سعد ہمدانی، سلطان معروف اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قائد عمران خان کے وژن کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپٹ اور موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے ایک ایسا نظام قائم کیا جائے گا جہاں عام آدمی کو بنیادی سہولیات میسر ہوں اور انصاف کی بالادستی یقینی بنائی جائے ۔
مقررین نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچائیں اور آنے والے انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقہ چھ سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار سید ذیشان حیدر کو کامیاب بنا کر اسمبلی تک پہنچایا جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب : ن لیگ، پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا ذیشان حیدر پر اعتماد کا اعلان
آخر میں، ایک اہم پیشرفت کے طور پر چوہدری رفیق، چوہدری عظمت، چوہدری سجاد، چوہدری جہانزیب اور دیگر نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا، جس سے علاقے میں پارٹی مزید مضبوط اور متحرک ہو گئی ہے ۔




