امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کردیا اور ساتھ ہی جنگ میں ایٹمی ہٹھیار استعمال نہ کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے تیار ہیں اور ایران کے ساتھ ابھی معاہدہ کرسکتے ہیں، بہتر ڈیل کیلئے ایران کو موقع دیا جارہا ہے، ڈیل ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے قریبی دوست ساتھ چھوڑنے لگے، سیکرٹری بحری فوج بھی مستعفی
امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کاروبار نہیں کررہا، نہیں جانتے کہ ایران میں لیڈر کون ہے، ہم بات چیت کر رہے ہیں لیکن وہ اندرونی انتشارکا شکار ہیں۔
امریکی صدر نے ایران میں 75 فیصد تک اہداف حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔
امریکی صدر نے کہاکہ ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ممکنہ طور پر کچھ حد تک اپنی عسکری صلاحیت بحال کی ہو تاہم امریکی فوج ایک دن میں اسے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملے میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کو ’جہنم کا گڑھا‘ قرار دینے پر ہنگامہ، اپوزیشن نے مودی کو ’کمزور ترین وزیراعظم‘ قرار دیدیا
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ طویل المدتی امن معاہدے کیلئے جلد بازی نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو دیرپا ہو۔
امریکی صدر بولے امریکیوں کو کچھ عرصے کے لیے گیس اورپیٹرول کی قیمتیں زیادہ ادا کرنے کی توقع رکھنی چاہیے۔




