سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ: چوہدری مقبول گجر بحیثیت رکن اسمبلی بحال

مظفرآباد: سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد مقبول گجر کو بحیثیت رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی بحال کر دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے اس حالیہ فیصلے کے بعد ان کی رکنیت دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد مقبول گجر کو اس سے قبل نااہل قرار دیا گیا تھا، اور ان کی جگہ چوہدری محمد اسماعیل گجر کو اس نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ تاہم، چوہدری محمد مقبول گجر نے اس فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی، جس پر عدالت نے اب ان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹہ کیس،سپریم کورٹ کا کیس مکمل کرکے پیش کرنے کا حکم

چوہدری محمد مقبول گجر عام انتخابات 2021 میں حلقہ ایل اے-35 جموں 2 (گوجرانوالہ/سیالکوٹ) سے منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ الیکشن کے تقریباً دو سال بعد، الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر نے دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔ اس کیس میں چوہدری محمد مقبول گجر کی جانب سے بیرسٹر ہمایوں نواز نے پیروی کی اور دلائل دیے۔ عدالتِ عظمیٰ کے اس فیصلے کو پی ٹی آئی کے لیے ایک بڑی سیاسی اور قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top