حویلی ہیلتھ ملازمین سراپا احتجاج،الٹی میٹم، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) ہیلتھ ملازمین اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ ہیلتھ ایمپلائیز فیڈریشن آزاد کشمیر کی کال پر نکالی گئی۔۔

احتجاجی ریلی کے باعث ضلع بھر کے آر ایچ سی، بی ایچ یو اور سی ایچ اوز میں طبی خدمات بری طرح متاثر ہوئیں، جبکہ متعدد مراکز مکمل طور پر بند رہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہیلتھ ملازمین کا انوکھا احتجاج، خواتین نے دوپٹے جلا دیئے، کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان

احتجاجی ریلی کا آغاز پی ڈبلیو ڈی آفس سے ہوا جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں مختلف ہیلتھ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر انجمن تاجران حویلی اور بار روم حویلی نے بھی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کا دورہ کھوئیرٹہ،رفیق نیئر کی کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہیلتھ ملازمین طویل عرصے سے سروس سٹرکچر کی عدم دستیابی، تنخواہوں میں عدم توازن اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں، جنہیں فوری طور پر حل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایک روز کے وقفے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے ان کے جائز مسائل کا عملی حل نکالا جائے۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا پرامن احتجاج جاری رہے گا اور او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ برقرار رکھا جائے گا۔

 

Scroll to Top