وزیراعظم فیصل راٹھور کا دورہ کھوئیرٹہ،رفیق نیئر کی کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت

کھوئی رٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)وزیرِ اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف رفیق نئیر نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے 24 اپریل عظیم الشان جلسۂ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں کھوئی رٹہ اور گردونواح کے مختلف علاقوں کا گزشتہ روز بھی تفصیلی دورہ کیا ۔،مقامی رہنماؤں و کارکنان کے ساتھ متعدد مشاورتی اجلاسوں کی صدارت کی۔

اس سلسلہ میں پلانہ گجراں دھناں میں بابو شاہپال کی رہائشگاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جلسہ عام کی کامیابی کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی اور مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس میں ممبر سی ای سی حنیف کھٹانہ، سرپرست اعلیٰ مشتاق گورسی اور ممبر ضلع کونسل نمبردار بشیر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے جلسہ کو تاریخی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسی طرح کوہمر گجراں میں نمبردار بشیر ہاؤس پر بھی ایک تفصیلی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جہاں وزیر اطلاعات نے مقامی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کی جانب اہم پیش رفت: ایس سی او کا بڑا منصوبہ

اجلاس میں ممبر ضلع کونسل نمبردار چوہدری محمد بشیر، نمبردار عبد الکریم، چوہدری حنیف عابد، چوہدری طارق حمید، حافظ لطیف، لیاقت استاد جارہ، عارف شوکت، زاہد جمیل قاسمی، غلام جماں، حاجی یوسف رشید، رمضان زوہیب، سامی مسعود، عمران ڈی سی، زاہد کریم، اظہر عابد، نمبردار لال اور نمبردار خلیل سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے بھرپور عوامی شرکت یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

گوالکھیتر دھناں میں چیئرمین محبوب ہاؤس پر بھی ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں چوہدری اعظم، چوہدری ریاض اور چوہدری خادم نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ خطہ میں ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گا اور عوام کی بھرپور شرکت سے اسے کامیاب بنایا جائے گا۔

مزید برآں تنیوٹ دھناں میں چوہدری تنویر ہاؤس پر بھی ایک مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں چوہدری رخسار ایڈووکیٹ، چوہدری شبیر، چوہدری عظیم اور چوہدری تنویر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکا سے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا: وزارتِ خارجہ کے بیان کی نئی اور اہم تشریح

اجلاس میں ممبر سی ای سی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محبوب ایڈووکیٹ اور سابق ممبر پبلک سروس کمیشن عارف محمود کٹاریہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جلسہ عام کی کامیابی کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ 24 اپریل کا جلسہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان منظم انداز میں عوام کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دیں تاکہ یہ اجتماع ایک تاریخی اور یادگار جلسہ ثابت ہو۔

Scroll to Top