اسلام آباد: ایک روز کے وقفے کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49 ڈالر کمی کے بعد 4788 ڈالر تک آ گئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی تو ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود فی تولہ سونا پانچ لاکھ روپے کی سطح سے اوپر برقرار ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 4,900 روپے کمی کے بعدقیمت 501,162 روپے پر پہنچ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4,201 روپے کمی کے ساتھ 429,665 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مہنگا:عالمی منڈی میں فی اونس قیمت میں نمایاں اضافہ
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 145 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8,417 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس بڑی گراوٹ نے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں کو نیچے دھکیل دیا ہے، جس سے خریداروں کو کسی حد تک ریلیف ملا ہے۔
مزید پڑھیں: گھی اور آئل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ




