عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے افغانستان میں بھی مقبولیت کے ڈنکے بج گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے افغانستان میں بھی مقبولیت کے ڈنکے بج گئے، جہاں سے ایک شہری کی تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ایک شہری کی جانب سے پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام محبت اور اُمید پر مبنی پیغام سامنے آیا ہے ۔

وڈیو پیغام میں افغان شہری نے نہایت جذباتی اور محبت بھرے انداز میں پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبان کی وجہ سے ہمارے ملک کادن بدن بُرا حال ہوتا جا رہا ہے ۔

  شہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے اپیل کی کہ وہ افغانستان کو بھارت کے غلام ہیت اللہ سے فوری طور پر نجات دلائیں ، فیلڈ مارشل آپ بین الاقوامی سطح پر جس طرح بہترین کردار ادا کررہے ہیں ۔ ہمیں بھی ہیبت اللہ لے نجات دلانے میں کردار ادا کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کامیاب سفارتکاری : مقبوضہ کشمیر عوام کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں نعرے ،دعائیں

مذکورہ وڈیو میں افغان شہری نے اپنے ملک کی موجودہ صورت حال پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان طالبان حکومت سے نجات دلانے کی اپیل بھی کی ۔

اس نے کہا کہ افغان عوام کو امن، ترقی اور بہتر مستقبل کی ضرورت ہے اور وہ پاکستان کو ایک ایسے ہمسایہ ملک کے طور پر دیکھنا چاہیے ہیں جو مشکل وقت میں ان کی مدد کر سکتا ہے ۔

اس سے قبل بھی افغانستان سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں افغانی شخص ایک تحریری پرچی دکھاتا ہے جس پر پاکستان اور اسکی فوج سے محبت کا اظہار درج ہے ۔ اس نے بھی اپنے پیغام میں کہا تھا  کہ فیلڈ مارشل اشارہ کریں ہم تیار بیٹھے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل پر زور

پکتیکا صوبے سے بھی اسی نوعیت کی ایک ویڈیو اس سے قبل سامنے آئی تھی، جس میں ایک افغان شہری نے طالبان قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ دنیا میں ہر ظالم کے مقابل ایک نجات دہندہ آتا ہے ۔

Scroll to Top