ٹرمپ

امریکی نمائندے مذاکرات کیلئے کل شام کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نمائندے ایران سے مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد جارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے نمائندے اسلام آباد جا رہے ہیں جو کل شام تک پاکستان پہنچ جائیں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی نمائندے مذاکرات کیلئے کل پاکستان میں ہوں گے،ہم نے ایران کو بہت اچھی پیش کش کی ہے، اُمید ہے وہ قبول کر لیں گے ۔

ایران نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں گولیاں چلائیں ،معاہدہ نہ ہوا تو وہ کروں گا جو 47سال میں کوئی امریکی صدر نہ کرسکا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خلاف ورزی کے باوجود اُمید ہے امن معاہدہ ہو جائے گا ۔

Scroll to Top