کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں صفائی اور کچرے کے انتظام کے مسائل پر فاتح محمود کیانی نے منتخب نمائندوں اور بلدیاتی نظام کی کارکردگی پر بڑے سوالات اٹھا دئیے ہیں ۔
چیئرمین پاکستان مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر اور اُمیدوار اسمبلی حلقہ سٹی کوٹلی فاتح محمود کیانی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کوٹلی شہر میں کچرے کی مناسب تلفی اور صفائی کے نظام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں کچرے کے مؤثر انتظام میں جہاں بلدیہ کی ذمہ داریاں موجود ہیں، وہیں مجموعی طور پر بھی انتظامی کوتاہیاں بھی پائی جاتی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی میں عید ملن پارٹی ،سینکڑوں افراد کا فاتح محمود کیانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
ان کے مطابق منتخب رکن اسمبلی کی جانب سے مبینہ طور پر اس مسئلے پر توجہ نہ دینے اور منصوبہ بندی کے فقدان نے صورت حال کو مزید بگاڑا ہے ۔
فاتح محمود کیانی نے الزام عائد کیا کہ اربوں روپے کے حکومتی فنڈز عوامی ضروریات کے بجائے محدود یا ذاتی نوعیت کے منصوبوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ کوٹلی جیسے بڑے شہر کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بعض عناصر مبینہ طور پر ان مسائل کو حل نہ کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ آئندہ انتخابات میں عوام کو متاثر کیا جا سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہراہِ نیلم پر خوفناک لینڈ سلائیڈنگ: سیاح موت کے منہ سے بال بال بچ گئے، کیل پولیس کا معجزانہ ریسکیو
بیان میں انہوں نے دیگر شہروں میں صفائی کے نظام کی بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ کوٹلی میں اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آ رہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔




