فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل پر زور

پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا اپنا تین روزہ اہم دورہ مکمل کر لیا ہے۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بیان کے مطابق ان اہم ملاقاتوں اور بات چیت میں خطے میں پائیدار امن لانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ اس دوران خاص طور پر ابھرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے ماحول، جاری سفارتی مصروفیات اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر مبنی اقدامات پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان جنگ بندی ثالثی،ایرانی سپیکر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہار تشکر

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مستقل سفارتی مصروفیات کے ذریعے بات چیت، کشیدگی میں کمی اور تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنا ناگزیر ہے تاکہ خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ایران سے ڈیل اچھی طرح سے جاری، وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل کا بہت شکر گزار ہوں، ٹرمپ

Scroll to Top