ووٹر لسٹوں کی درستگی کا نیا شیڈول ،حتمی فہرستیں 16 مئی کو جاری کرنے کا اعلان

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )ووٹر لسٹوں کی درستگی کا نیا شیڈول جاری، 28 اپریل سے اپنے ووٹ کا اندراج چیک کریں ۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر: ابتدائی فہرستیں 28 اپریل، حتمی فہرستیں 16 مئی کو شائع ہونگی، اعتراضات 4 مئی تک جمع کرائیں

مزید یہ بھی پڑھیں:کراچی،بلوچستان کے ساحلی علاقےزلزلے سے لرز اٹھے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کی انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لیے ترمیمی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان کے مطابق نادرا سے اپ ڈیٹ شدہ فہرستوں کی تصدیق کا عمل 22 اپریل تک مکمل ہو چکا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان کے مطابق ابتدائی انتخابی فہرستیں 28 اپریل 2026کو شائع ہونگی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کے اندراج، اعتراض یا درستگی کی درخواست 28 اپریل تا 4 مئی 2026 تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے: ٹرمپ نے دنیا کو تجسس میں ڈال دیا

الیکشن کمیشن نظرثانی اتھارٹی درخواستوں پر فیصلے 5 تا 7 مئی 2026 کے ایام میں کرے گی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی انتخابی فہرستوں کی16 مئی 2026 تک اشاعت کی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 28 اپریل کو شائع ہونے والی فہرستوں میں اپنا نام، پتہ اور کوائف لازمی چیک کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز دو بارہ بند، ایران کنٹرول حاصل کرچکا ہے، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

کسی بھی غلطی کی صورت میں 4 مئی تک متعلقہ رجسٹریشن آفیسر کے دفتر سے رجوع کریں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شفاف فہرستیں ہی شفاف انتخابات کی ضمانت ہیں۔

تمام ڈپٹی کمشنرز اور رجسٹریشن افسران کو شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔مزید معلومات کے لیے قریبی ضلعی الیکشن کمیشن دفتر سے رابطہ کریں

Scroll to Top