پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق افغان فاسٹ بولر شاپور زدران کی صحت سے متعلق خبر ملنے کے بعد گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مدد کی پیشکش کر دی۔
سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کی طبی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل ،گلین میکسویل نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
اطلاعات کے مطابق 38 سالہ سابق کرکٹر کو ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اہلخانہ نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے اپڈیٹس شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
ایسے میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی مدد کی پیشکش کی ہے۔
Pakistan and I stand with you.
Always here if you need any help. 🤍 https://t.co/d5yfIBe4zF— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 17, 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ آج شاپور زدران کے بھائی گفتگو ہوئی اور سابق کرکٹر کی حالت کے بارے میں سن کر بے حد افسوس ہوا۔
شاہد آفریدی نے شاپور زدران کیلئے لکھا کہ آپ میدان میں ہمیشہ ایک فائٹر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ اس مشکل سے بھی اسی حوصلے کے ساتھ لڑیں گے۔ آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو میں ہمیشہ موجود ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے این بی پی میں اسپورٹس کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
واضح رہے کہ شاپور زدران نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے میچز میں 43 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 36 ٹی 20میچز میں 37 وکٹیں اپنے نام کیں۔
انہوں نے فرنچائز کرکٹ میں بھی مختصر مگر مؤثر کردار ادا کیا۔شاپور زدران نے 2025 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔




