باغ میں پولیس چوکی پر حملہ، بچہ اور ایف سی اہلکار شدید زخمی، راولاکوٹ میں بھی فائرنگ

راولاکوٹ/باغ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ضلع باغ میں قائم پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا ہے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک بچہ اور ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے راولاکوٹ میں بھی فائرنگ کی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس پونچھ اور ڈسٹرکٹ پولیس باغ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہکالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ضلع باغ میں قائم پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع باغ : کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکن کی فائرنگ سے ساتھی زخمی، پروپیگنڈا بے نقاب

پریس ریلیز کے مطابق 25 اکتوبر 2026 بوقت 11:00 بجے دن کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں نے ضلع باغ کی پولیس چوکی کو پرا پر مختلف سمت سے حملہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی اور ایف سی حوالدار منظور زخمی ہو گئے۔

 دہشتگردوں کی طرف سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

پریس ریلیز کے مطابق قبل ازیں مورخہ 05 ستمبر کو بھی کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار رحیم گل شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے دھرنوں اور انتشار سے آزاد کشمیر میں سیاحت کا پورا سیزن تباہ، شہریوں کا شدید غم و غصہ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریاست قانون کی بالادستی، امن عامہ اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خاتمے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو عوام کی طرف سے مکمل مسترد کردیا گیا ہے اور راولاکوٹ میں بھی بازار کھل گئے ہیں جس پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندے دہشتگردی پر اتر آئے ہیں۔