امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایران کے ساتھ ڈیل کاعمل اچھی طرح جاری ہے ،آ بنائےہرمز کاروبار کے لیے آزاد ہے ، آج دنیا کے لیے ایک عظیم دن ہو گا ۔
ایریز ونا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات ویک اینڈ کے دورن بھی جاری رہیں گے ، پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم شخصیات ہیں، ان دونوں نے بہت مدد کی جس پر ان کا انتہائی شکر گزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈمارشل، امریکی صدرٹرمپ کا پیغام
انہوں نے کہا کہ نیٹو اب پوچھ رہا ہے مدد کی ضرورت ہے میں کہا نہیں،اب ایران کے پا س کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ہم ایران نے نیوکلرڈسٹ لائیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہا کہ یران میں طاقت کے ساتھ 100 فیصد اہداف حاصل کر لیے ، ایران امریکہ کی مدد سے آبنائے ہرمز سے سرنگیں ہٹا رہا ہے ، ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں ، فیلڈ مارشل اور شہباز شریف زبردست شخصیات ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ میں 8جنگیں رکو اچکا ہوں اور اگر ایران ،لبنان میں شامل کی جائیں تو یہ 10ہو جائیں گی،میں امن پسند ہوں ، پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی جنگ رکوائی۔پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 50ملین لوگ مرسکتے تھے۔
امریکی صدر کا دعویٰ تھا کہ ایران کے ساتھ کافی چیزوں پر اتفاق ہوچکا ہے،بہت جلد ایران کی افزودہ یورنیم امریکا لائیں گے۔ایران سے ڈیل کے تحت رقم کا تبادلہ نہیں کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا جنگ بندی کے دنوں میں آبنائے ہرمز کھلا رکھنے کااعلان
انہوں نے کہا کہ ہمیں نیٹو کی کبھی ضرورت تھی ہی نہیں اور ایران کیساتھ مالی لین دین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ایران ہمارے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز سے بارودی سرنکیں ہٹا رہا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنی طاقت پر شرمندگی نہیں،ہمارے دور میں امریکا دوبارہ عروج پر جا رہا ہے۔




