ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی انطالیہ میں ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے انطالیہ میں اہم ملاقات کی ہے ۔

تدصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف آج اپنے سرکاری دورہ ترکیہ کے لیےانطالیہ پہنچے ہیں ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات کے دوران ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر رجب طیب اردوان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شاندار استقبال اور روایتی مہمان نوازی پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ یہ بات باعث خوشی ہے کہ وہ اپنے دوسرے گھر ترکیہ کے دورے پر ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دوحہ میں ’پاکستان زندہ باد‘ کی گونج، وزیراعظم شہباز شریف کا قطر پہنچنے پر تاریخ ساز استقبال

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور صدررجب طیب ایردوان سے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ملاقات ان کیلئے مسرت کا باعث ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم 5ویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے ’’لیڈرز پینل ‘‘میں شرکت کریں گے ۔

اس دورے میں وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کی کوششیں مزید تیز ہوگئی ہیں ، دونوں مملک کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے ہونے کی توقع ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے2 گھنٹے تفصیلی ملاقات، دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے سمیت اہم فیصلے

ایک جانب فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے ایران کا دورہ کیا تو دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچے ہیں ۔

Scroll to Top