اعجاز صدیقی

راولاکوٹ ، سردار اعجاز صدیقی کاپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر آمدہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

راولاکوٹ ( کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار اعجاز صدیقی ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر شہری حلقہ سے آمدہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا جن کوعوام کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی جلسہ عام میں تبدیل ہو گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کر کے بھرپور سیاسی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔

تقریب کے دوران سردار اعجاز صدیقی ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر شہری حلقہ سے آمدہ انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا جسے شرکاء نے بھرپور تائید و حمایت فراہم کی ہے ۔

تقریب کی صدارت سردار اعجاز صدیقی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ دیرینہ کارکن و رہنما سردار نصیر خان اور سردار طاہر اکرم ایڈووکیٹ مہمانانِ خصوصی تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی ہر طبقے اور ہر فرد کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتی ہے، جاوید بڈھانوی

نوجوان رہنما فاروق اعظم نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے سردار اعجاز صدیقی ایڈووکیٹ و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد 1967 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایسے دور میں رکھی جب ملک آمریت کے شکنجے میں جکڑا ہوا تھا ۔

انہوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور جمہوریت عوامی حقوق اور خودمختاری کا نعرہ بلند کیا ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کی ہے ۔

مقررین نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے جمہوریت کی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دیں اور آمریت کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

انہوں نے ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کی اور ان کے حقوق کی حمایت جاری رکھی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی نیلم میں ’تیر‘ چل گیا، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے متعدد افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

مقررین نے مزیدکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے اور یہ جماعت ہمیشہ عوامی حقوق کی علمبردار رہی ہے،انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔

Scroll to Top