پاکستان

پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 94 ہزار سے بھی تجاوز

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آج بروز جمعۃ المبارک 17اپریل 2026 کوآل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے پاکستان میں سونے اور چاندی کی تازہ ترین قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق آج بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت پاکستان بھر میں ایک تولہ کے حساب سے 494,662 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 424,092 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت 385,386 روپے فی تولہ بتائی گئی ہے۔ 21 قیراط سونے کی قیمت کے حوالے سے بھی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، تاہم مجموعی طور پر سونے کے نرخ بلند سطح پر موجود ہیں ۔

آزاد کشمیر کےدارالحکومت ضلع مظفرآباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں سونے کی قیمتوں میں یکسانیت دیکھی گئی ہے ۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان میں 24 قیراط سونا ایک ہی ریٹ یعنی 494,662 روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:موبائل فونز پر کتنے فیصد ٹیکس لیا جا رہا ہے؟حکام کا حیران کن انکشاف

22 قیراط سونا 385,386 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔ صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان کے باعث مقامی سطح پر بھی ریٹس مستحکم مگر بلند ہیں ۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں آج چاندی کی قیمت 7,794 روپے فی تولہ اور 6,682 روپے فی 10 گرام مقرر کی گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق چاندی کی قیمتیں گزشتہ چند دنوں سے نسبتاً مستحکم ہیں ۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات، ڈالر کی قیمت اور بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی دیکھنے میں آتی ہے ۔

سرمایہ کاروں اور خریداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خرید و فروخت سے قبل تازہ ترین ریٹس ضرور چیک کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹاکس کا دوسرا دور، ٹرانسپورٹ اڈے رات 11 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ

یہ قیمتیں آج کے روز کے لیے جاری کی گئی ہیں اور آئندہ دنوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق ان میں رد و بدل ممکن ہے ۔

Scroll to Top