پی ایس ایل،پشاورزلمی نے ایک اور فتح سمیٹ لی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں چھٹی فتح حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 کا بڑا معرکہ: پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج آمنے سامنے ہوں گے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔حسن نواز 37 اور رائلی روسو 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ خواجہ نافع نے 20 اور کپتان سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پشاور زلمی نے بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت 155 رنز کا ہدف با آسانی 9 گیندوں قبل ہی پورا کرلیا۔

بابر اعظم 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ محمد حارث نے 35، کوشل مینڈس نے 21 اورایرون ہارڈی نے 18 رنز بنائے۔

یوں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں 6 کامیابی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ قائم

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ زلمی7 میں سے6 میچز جیت کر 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ اس کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 کامیابیوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

Scroll to Top