خواجہ طارق سعید وزیراعظم فیصل راٹھور کیلئے چیلنج بن گئے،مشکلات میں اضافہ

حویلی(کشمیر ڈیجیٹل)ممبر کشمیر کونسل و مرکزی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی طارق سعید کا اپنے اور وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر کے آبائی حلقہ میں ڈیرے۔ وزیراعظم کو سیاسی طور پہ مات دینے کیلئے درجنوں افراد کو اپنے قافلے میں شامل کر لیا۔

خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے گزشتہ الیکشن میں عہد کیا تھا کہ آئندہ الیکشن کیلئے آپ حویلی سے امیدوار ہوں گے۔جس پر عملدرآمدکا وقت آگیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باجوڑ:افغان طالبان کی سول آبادی پر گولہ باری ،بچوں سمیت 3 افرادشہید،پاک فوج کا بھرپور جواب

خواجہ طارق سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو الیکشن میں راجہ فیصل راٹھورکیساتھ بھرپور تعاون کیا اور سیاسی میدان میں انہیں کامیاب کرکے اسمبلی بھیجا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ حویلی کے لوگ اس بار میرا ساتھ دیں ۔

خواجہ طارق سعید نے حویلی اپنے حلقہ کے طوفانی دوروں کا آغاز شروع کرکے اس حلقہ میں دو ماہ قبل ہی الیکشن کاماحول بنا دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی:ذیشان حیدر کی کاوشیں رنگ لے آئیں :موہڑہ صادق کیلئےگرائونڈ کی منظوری

سیاسی مبصرین کا کہنا ہیکہ خواجہ طارق سعید اور ن لیگ کے امیدوار اگر میدان میں رہے تو وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل راٹھور کیلئے سیاسی طور پرمشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔۔

Scroll to Top