پی ایس ایل 11 کا بڑا معرکہ: پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں آج ایک ہائی وولٹیج مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ اس اہم میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

یہ سنسنی خیز مقابلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جس کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ پشاور زلمی کی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں کھیلے گی، جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی کی ذمہ داری ایشٹن ٹرنر سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل11:20 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم پہلے نمبر پر ہے؟

ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں ٹیموں کی کارکردگی بہت شاندار رہی ہے۔ دونوں ٹیموں نے 5،5 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 4 میں انہیں فتح ملی اور صرف ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلے نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کا میچ نہ صرف اہم ہے بلکہ اسے ٹورنامنٹ کا ایک فیصلہ کن اور سنسنی خیز مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جواد احمد قتل کیس: لاپتہ طالب علم کی لاش گلپور ڈیم سے برآمد، ملزمان گرفتار

Scroll to Top