جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل) پی ٹی آئی رہنما سید ذیشان حیدر کی ذاتی کاوشیں رنگ لے آئیں، سیکرٹری سپورٹس انصر یعقوب نے موہڑہ صادق کے نوجوانوںکیلئے گراونڈ کی منظوری دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق، حمزہ میر، معظم اعوان اور مہدی رضا کی قیادت میں ایک وفد نے سیکرٹری سپورٹس انصر یعقوب سے ملاقات کی، جس میں موہڑہ صادق میں کھیلوں کے میدان کے قیام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے،پرتپاک استقبال
سیکرٹری سپورٹس نے اس موقع پر فوری اقدامات کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس کو ہدایت جاری کی کہ منصوبے کا باقاعدہ پروپوزل تیار کر کے جمع کروایا جائے۔
ذرائع کے مطابق، محکمہ سپورٹس کے اہلکار جلد ہی موہڑہ صادق کا دورہ کریں گے، جہاں گراؤنڈ کے لیے مناسب جگہ اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ سے فاروق حیدر کی ملاقات، آزادکشمیر الیکشن پر تبادلہ خیال
واضح رہے کہ اس منصوبے کو نوجوانان موہڑہ صادق کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، تاکہ ایک معیاری اور جدید کھیلوں کا میدان تعمیر کیا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے چینی سٹیلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، فاننشل ٹائمز کا انکشاف
یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرے گا بلکہ علاقے میں کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔




