مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں محکمہ خوراک کے جملہ امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان،سیکرٹری مالیات حسن مسعود، سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم، کمشنر بحالیات مسعود الرحمان، ڈائریکٹر جنرل خوراک حمید کیانی، ایڈیشنل سیکرٹری مالیات صغیر سلہریاسمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔
اجلاس میں سیکرٹری خوراک آزاد کشمیر سردار سہیل اعظم نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو گندم اور آٹے کی کوالٹی، خوراک کی ترسیل کے نظام، معیارِ خوراک اور مستقبل کے لیے متعین ترجیحات سمیت محکمہ خوراک سے متعلق دیگر انتظامی امور پر جامع بریفنگ دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی:سیکرٹری سپورٹس انصر یعقوب نےگرائونڈ کی منظوری دیدی
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو دولائی میں لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
لینڈ سلائیڈنگ کے بعد روٹ کی بحالی کے لیے متعلقہ محکموں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائی جائے گندم کی دستیابی کے عمل کو شفاف طریقہ کار کے تحت جاری رکھا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے،پرتپاک استقبال
انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک تندہی سے کام کرے۔ محکمہ خوراک کی کارگردگی حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔
نظام کو بہتر اور منظم بنانے کے لیے ان ٹھوس اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ حکومتی وسائل کا درست استعمال ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا تو حقیقی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔خوراک کی ترسیل اور نظام کو فعال رکھنے کیلئے محکمہ کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے چینی سٹیلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، فاننشل ٹائمز کا انکشاف
حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور نظام کی بحالی کے لیے عوام دوست اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انشاء اللہ موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات سے حقیقی ترقی کی راہیں کھلیں گی علاوہ ازیں عوام و حکومت کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔




