اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر و رہنما مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر کی ملاقات ، آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
راجہ فاروق حیدر نے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے چینی سٹیلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، فاننشل ٹائمز کا انکشاف
حکومت پاکستان کی شاندار کارکردگی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کا اثر آئندہ انتخابات میں نظر آئیگا ۔
مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان بھر بالخصوص پنجاب میں ہونے والی ترقی اور جدت کا دائرہ کار آزادکشمیر تک بڑھائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں: حکومت تبدیل نہ ہوتی تو نظام کو سنگین خطرات لاحق تھے،وزیراعظم کا انکشاف
کارکن آمدہ عام انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے انتخابی مہم کے دوران قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے پیغام کو عام کرنے کیلئے متحرک ہو جائیں ۔
2026ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کر کے آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی ، اور کشمیری عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج کی بے مثال قربانیاں قوم کیلئے باعث فخر ہیں،علماء کرام
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمن بھی ملاقات میں شریک تھے۔




