فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ وفد کا ایران کا دورہ ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے چینی سٹیلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، فاننشل ٹائمز کا انکشاف

آئی ایس پی آر کے مطابق تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرقیادت پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وفد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈمارشل کا دورہ مصالحتی کوششوں کا حصہ ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، خطے میں پاکستان واحد فعال ثالث ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان واحد فعال ثالث ہے۔مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ سے فاروق حیدر کی ملاقات، آزادکشمیر الیکشن پر تبادلہ خیال

الجزیرہ کے مطابق ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن کیلئے پاکستان کی کوششیں عروج پر ہیں،فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مذاکراتی کوششوں کا حصہ ہے ۔ ،

ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں متوقع ہے۔

Scroll to Top