مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ، گیند تہران کے کورٹ میں ہے،جے ڈی وینس

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور متعدد اہم امور پر پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں : جے ڈی وینس

انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اب گیند تہران کے کورٹ میں ہے اور یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ آگے بڑھنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔

جے ڈی وینس نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے کے لیے اقدامات کرے گا جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔

پاکستان نے 21گھنٹے کے طویل مذاکرات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹیم کی قیادت کی تھی اور بہترین میزبانی پر وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹاکس سے قبل ہماری دو شرائط پرعملدرآمد باقی ہے،محمد باقر قالیباف

ایران کی جانب سے سپیکر باقر قالیباف نے مذاکراتی ٹیم نے قیادت کی تھی، دونوں ممالک کے رہنمائوں نے مذاکرات پر پیشرفت کا دعویٰ کیا تھا۔

Scroll to Top