پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 242 رنز کا آسان ہدف ملا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کی۔ شاہین شاہ آفریدی نے ابتداء سے ہی انگلش ٹاپ آرڈر کے اہم کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلادیشی فاسٹ بولر مہدی حسن سرطان کے باعث ایمبولینس میں دم توڑ گئے
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111 گیندوں پر 105 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ سیم کرن نے 52 گیندوں پر 42 رنز بنائےجبکہ گس ایٹکنسن 28 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔ انہوں نےبھی 3 چھکے لگائے۔
انگلینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور ٹام بینٹن 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پرمیدان چھوڑ گئے۔ جو روٹ بھی 5 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، کپتان ہیری بروک صرف 1 رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ جارڈن کاکس 6 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ اور سیم کرن نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں کے درمیان اہم شراکت قائم ہوئی، تاہم سیم کرن 42 رنز بنا کر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہیں شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔
ول جیکس 13، لیام ڈاسن 5 اور جیمی اوورٹن 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بین ڈکٹ 105 رنز بنانے کے بعد عرفات منہاس کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ تھما بیٹھے۔ ہنری کروکومب 8 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی چوتھی وکٹ بنے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 8.4 اوورز میں 46 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ عرفات منہاس اور رضا اللہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ نے 46.4 اوورز میں 241 رنز بنائے اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے۔
بریسٹ کینسرآگاہی مہم کے تحت پاکستانی کھلاڑیوں نے آج گلابی کٹ پہن کر میچ کھیلا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی ون ڈے سیریز: قذافی اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور انگلینڈ کا بڑا معرکہ
یاد رہے سہ ملکی سیریز کے پہلے 3 میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے جہاں پاکستان نے اپنے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی، سری لنکا ایک میچ میں فاتح رہا، دوسرے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ اپنے پہلے دونوں میچز ہارگیا۔




