حویلی کہوٹہ

وادی نیلم،اڑنگ کیل میں سیاح دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے سیاحتی مقام اڑنگ کیل میں ہائیکنگ کے دوران سیاح دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی جبکہ لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھمقام منتقل کر دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم:محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر جاں بحق، ورثاء کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

تفصیلات کے مطابق لودھراں سے تعلق رکھنے والے نثارالدین اڑنگ کیل میں ہائیکنگ کر رہے تھے کہ دن کے تقریباً 2 بجے انہیں اچانک طبیعت کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

 موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق نثارالدین حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث جانبر نہ ہو سکے اور وہ دم توڑ گئے ۔واقعے کی تصدیق نائب تحصیلدار عارف ڈار نے کی۔

ان کے مطابق متوفی کے ورثا کو اطلاع دے دی گئی ہے جبکہ لاش کو مزید ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال آٹھمقام  منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم:بدتمیزی کا معاملہ،طالبات سراپا احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

واقعے کے بعد سیاحتی مقام پر افسوس کی فضاءپھیل گئی۔ وادی نیلم میں ہائیکنگ و دیگر سیاحتی سرگرمیوں کے دوران احتیاط ، صحت سے متعلق مسائل کیلئے فوری طور پر طبی امداد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔