تہران (کشمیر ڈیجیٹل)ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں ایرانی عوام کا جذبہ بھی پاکستانیوں جیسا ابھر کر سامنے آگیا۔
جنگ کے دوران ایک ایسا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے ماہرین اور عام عوام دونوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
Day 31 update of the #Iran #Israel & #US war:
🚨 🚨 WATCH
Iranian forces reportedly open fire on a U.S. Black Hawk search and rescue helicopter
Moments later, the helicopter is said to be hit by Iranian air defenses
Footage circulating, details still unconfirmed… pic.twitter.com/f836LOKfHl
— Savage Spit (@Waleedahmdd) April 3, 2026
امریکی نیوز چینل ’این بی سی‘ نے ایک ایسی ویڈیو کی تصدیق کی ہے جس میں عام لباس میں ملبوس مسلح ایرانی شہریوں کو امریکا کے جدید ترین ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ہیلی کاپٹر اس وقت ایران کے جنوب مغربی علاقے میں گرنے والے ایف-15 جنگی طیارے کے پائلٹوں کو تلاش کرنے کے لیے امدادی کارروائی میں مصروف تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پروفیسر مقصود جعفری صدر آزادکشمیر کیلئے بہترین آپشن، صحافی مظہر برلاس
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنے تین افراد ایک گاڑی سے نکلتے ہیں۔۔
کھیتوں کے قریب سے گزرنے والے ہیلی کاپٹروں پر خودکار رائفلوں سے اندھا دھند گولیاں چلا دیتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میرکی اوورسیز کمیونٹی سے کشمیری مہاجرین کیخلاف مہم شروع کرنے کی اپیل، عبدالحمید لون کا انکشاف
ویڈیو بنانے والا شخص جو کہ اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کر رہا تھا، مسلسل جوش و خروش سے آوازیں بلند کرتا رہا۔
Day 31 update of the #Iran #Israel & #US war:
🚨 🚨 WATCH
Iranian forces reportedly open fire on a U.S. Black Hawk search and rescue helicopter
Moments later, the helicopter is said to be hit by Iranian air defenses
Footage circulating, details still unconfirmed… pic.twitter.com/f836LOKfHl
— Savage Spit (@Waleedahmdd) April 3, 2026
اس نے ویڈیو کے دوران پکار کر کہا: ”یہ امریکی ہیلی کاپٹر ہیں، مارو مارو، شاباش مارو“۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پہلا ہیلی کاپٹر گزرتا ہے، یہ افراد دوسرے ہیلی کاپٹر کا رخ کرتے ہیں اور اس پر بھی گولیاں برسانا شروع کر دیتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ کی مخالفین کے پروپیگنڈے کی تردید،اسحاق ڈارکا اظہار تشکر
اس کے علاوہ بھی متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں امریکی ہیلی کاپٹروں پر گولیاں برساتے ایرانی شہریوں کو دیکھا گیا ہے۔
🇮🇷🇺🇸⚡ — An Iranian shoots at a U.S. helicopter searching for the F-15 crew in southwestern Iran. pic.twitter.com/kBjyW6V5If
— ALERT X (@ALERTX360) April 3, 2026
یہ مناظر انتہائی حیرت انگیز ہیں کیونکہ جدید جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو عام طور پر صرف بھاری دفاعی نظام سے ہی نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن یہاں عام شہریوں نے نجی ہتھیاروں سے ان کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طرح کے جذبات اور مناظر گزشتہ سال مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے دوران بھی دیکھنے میں آئے تھے۔
اس وقت بھی سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں عام پاکستانی شہریوں کو اپنی فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر نجی ہتھیاروں کے ذریعے بھارتی ڈرونز کا شکار کرتے دیکھا گیا تھا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب کسی ملک کے عوام میں اس طرح کا جذبہ پیدا ہو جائے تو وہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس دشمن کے لیے بھی بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔
ایران میں پیش آنے والا یہ حالیہ واقعہ بھی اسی عوامی مزاحمت کی ایک نئی کڑی ثابت ہوا ہے جہاں شہریوں نے بغیر کسی خوف کے سپر پاور کے ہیلی کاپٹروں کا سامنا کیا۔




