سرینگر(کشمیری ڈیجیٹل) سری نگر سے کشمیری نوجوان نے راج ناتھ کی پاکستان کو دھمکیاں دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی ۔
کشمیری نوجوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ راج ناتھ پاکستان کو دھمکیاں دینے سے پہلے سوچ لینا فیلڈ مارشل عاصم منیر اس بار بدلے کا آغاز کلکتہ سے کرینگے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات: سکیل 1 تا 18 کےتمام ملازمین کی تقرریاں منسوخ، نوٹیفکیشن جاری
کشمیری نوجوان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران اپنے انجام کو دیکھ لیں ۔ گزشتہ جنگ میں تو پھر کسی دوسرے ملک کی مداخلت پر جنگ رک گئی تھی مگر اب کی بار ایسا نہیں ہوگا۔ بھارت کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن : کشمیر لبریشن لیگ دوبارہ بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ
کشمیری نوجوان کا کہنا تھا کہ راج ناتھ سنگھ نے پہلگام میں نہتے کشمیریوں کا خون بہایا،اور اب پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے ۔ یہ گیدڑبھبکیاں کشمیری اور پاکستانی قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ:حکم امتناعی کی درخواست مسترد، سماعت شیڈول جاری کرنے کا حکم
سرینگر آفیسرز کالونی کے باہر سے کشمیری شہری نے بھارت کو لکارا اور پاکستان زندہ باد کہہ کر اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔




