مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ہائیکورٹ آزادکشمیر کے لارجر بینچ نے 13 ویں آئینی ترمیم اور صدارتی انتخابات میں تاخیر کیخلاف دائر رٹ ہا کو سماعت کیلئے منظور کر لیا ہے۔
ہائیکورٹ آزادکشمیر نے13ویں آئینی ترمیم اور صدارتی انتخاب کے حوالے سے دائر رٹ پٹیشن باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے شیڈول جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:‘زمینی کارروائی کی تو ایک بھی دشمن فوجی زندہ نہیں بچے گا’، ایرانی آرمی چیف کی امریکا کو سخت وارننگ
آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجاز خان اور جسٹس چوہدری خالد رشید پر مشتمل لاجر بینچ نے صدارتی انتخابات کے خلاف دائر درخواست میں حکمِ امتناعی کی استدعا مسترد کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
عدالتِ عالیہ نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ایسے شواہد پیش نہیںکئے گئے جن کی بنیاد پر صدارتی انتخابی عمل کو روکا جا سکے، لہٰذا حکمِ امتناعی جاری نہیں کیا جا سکتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ، 5 افسران کو ڈپٹی سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا
تاہم عدالت نے صدارتی انتخاب میں تاخیر کیخلاف مرکزی رٹ پٹیشن کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرنے اور کیس کو باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
قانونی ماہرین کے مطابق عدالت کے اس فیصلے کے بعد صدارتی انتخابات کا عمل جاری رہے گا، جبکہ آئینی نکات پر تفصیلی سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔




