ٹرمپ کے اعلان نے عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا، خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے دو ٹوک اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے حالیہ خطاب میں واضح کیا کہ ایران میں فوجی مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی، بلکہ انہوں نے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں حملوں میں مزید شدت لانے کا بھی انتباہ جاری کیا ہے۔

اس اعلان کے فوراً بعد عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 105.55 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 3 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 103 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ کشیدگی: خام تیل 150 ڈالر تک جانے کا خدشہ،آئی ایم ایف کی وارننگ

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور صدر ٹرمپ کے جارحانہ بیان نے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پیدا کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے قیمتوں میں یہ تیزی آئی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے تمام فوجی مقاصد حاصل کر لیں گے، تاہم اس صورتحال نے عالمی معیشت پر مہنگائی کے نئے بادل منڈلانے کے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کےذریعے مذاکرات،ایران کیساتھ جلد ڈیل ہوسکتی، ٹرمپ،تیل ذخائر،خارگ جزیرے پر قبضے کابھی عندیہ