مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کے انقلابی اقدامات۔آزاد کشمیر میں انڈسٹریل ترقی اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کو فروغ دینے کیلئے آئی ٹی، پولٹری( کنٹرول شیڈ) اور میٹ پروسیسنگ کے شعبہ جات کو انڈسٹریل زونز میں کارخانے لگانے کی اجازت دیدی
دوسری جانب سٹیل، فلور ملز اینڈ رائس ہسکنگ ، سٹون کرشر، آئل بلینڈنگ یونٹس اور فوم انڈسٹری کو نگیٹو لسٹ سے خارج کر دیا ۔جسکے بعد ان شعبوں کو بھی باقی صنعتوں کی طرح ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی۔
اس حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقدہواجس میں مشیر برائے صنعت و تجارت سردارفہد یعقوب،صدرآزادجموں وکشمیر چیمبر آف کامرس عمر شہزاد جرال، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ظفرمحمود خان، سیکرٹری انڈسٹریز سردارعدنان خورشید،محکمہ انڈسٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل ریڈ لائن، شوکت نواز میر اخلاقی انحطاط کا شکارہے، سردار قمرالزمان خان
اجلاس میں پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز کی طرز پر میرپور سپیشل اکنامک زون کو ڈویلپ کرنے کی منظوری دی گئی
جس کے تحت میرپور سپیشل اکنامک زون کو لہری سے خصوصی روڈ انفراسٹرکچر سے ذریعے نیشنل شاہرہ سے منسلک کیا جائیگا جبکہ بجلی کی خصوصی ٹرانسمیشن سمیت تمام لوازمات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر کے سازگار ماحول فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر انڈسٹریز کو پلاٹ ٹرانسفر اور ٹریڈ چینج کی منظوری دینے کے اختیارات بھی دیدیئے گئےجس سے کاروباری افراد کے بزنس سے متعلقہ معاملات پیچیدگیوں کے بجائے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر حل ہونگے ۔
آزادجموں وکشمیر میں حکومت کے ان اقدامات کیوجہ سےکاروباری افراد کو بزنس کے لیے سازگار ماحول میسر آئے گا جبکہ ریاست کے ریونیو میں اضافہ ہوگا ۔۔
ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار یہاں بزنس کے لیے راغب ہوں گے۔ اجلاس میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (SMEs) کے فروغ، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مقامی وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کو31 مئی تک ڈیڈ لائن، عوامی ایکشن کمیٹی کا 9جون کو اسمبلی گھیراؤ کا اعلان
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت صنعتی منصوبوں کی مکمل اونرشپ لے گی ۔۔
ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ صنعتی ترقی پائیدار معاشی استحکام کی بنیاد ہے، حکومت کا اولین ہدف ریاست سے بیروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
سرمایہ کاری کے فروغ، منافع بخش کاروبار کی بدولت اور عوامی فلاح کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شفافیت، میرٹ، گڈ گورننس اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اصولوں کو فروغ دیتے ہوئے آزاد کشمیر کو ایک مضبوط، مستحکم اور صنعتی طور پر ترقی یافتہ خطہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
دریں اثناء اس حوالے سے آزادجموں وکشمیر چیمبر آف کامرس نے حکومت کے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آزاد کشمیر کی بزنس کمیونٹی کیلئے ایک سنہری دن ہے۔
آزاد کشمیر میں یہ اقدامات بزنس کمیونٹی کیلئے نہ صرف آسانیاں پیدا کریں گے بلکہ نئی انڈسٹریز کے قیام اور اقتصادی ترقی کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہوں گے۔




