ٹرمپ آبنائے ہرمز کھلے بغیر ہی ایران جنگ ختم کرنے پر آمادہ، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔

امریکی اخبار نے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتادیا وہ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکا اور اسرائیلی فضائی حملے، اصفہان دھماکوں سے گونج اٹھا

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولنے کا پیچیدہ آپریشن بعد میں کرنےکےخواہاں ہیں۔

قبل ازیں ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ جلد معلوم ہو جائے گا کہ ایرانی سپیکر قالیباف امریکا کے ساتھ کام کرنے پرتیار ہیں یا نہیں، ایک ہفتے میں اس سے متعلق بتا دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں اور نئے لوگ اب تک پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا امریکا کو جھٹکا ،ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان

سپریم لیڈر سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ایران کے نئے سپریم لیڈر کی کسی نے بھی کوئی خبر نہیں سنی، ہمارے خیال میں مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں لیکن ان کی حالت خراب ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہاکہ اگر ایران سے معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز جلد نہ کھولی گئی تو ایران کے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں،تیل کے کنوؤں اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس سمیت وہ تمام مقامات تباہ کردیں گے جنہیں اب تک جان بوجھ کر نہیں چھیڑا۔

Scroll to Top