امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران کے دارالحکومت تہران اوراصفہان پر فضائی حملے کئے گئے ہیں جس سے زوردار دھماکے سنے گئے ہیں اور آگ کے شعلے بھی اٹھتے دکھائی دیئے ہیں۔
امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی اور فضائی کارروائی کے خوفناک مناظر سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا امریکا کو جھٹکا ،ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ حملے کونسی تنصیبات پر کئے گئے ہیں لیکن یہ یاد رہے کہ اصفہان ایران کا ایک بہت اہم اسٹریٹجک اور صنعتی شہر ہے، جہاں کئی حساس اور بڑی تنصیبات موجود ہیں۔
اصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سنٹرسب سے اہم ہے یہاں یورینیم کو پراسیس (conversion) کیا جاتا ہےایران کے نیوکلیئر پروگرام کا ایک مرکزی حصہ ہے۔
یران کی فضائیہ کے لیے اہم دفاعی اور آپریشنل سرگرمیوں کا مرکز اصفہان ایئر بیس کے علاوہ میزائل بنانے اور ٹیسٹنگ سے متعلق فیکٹریاںڈرون (UAV) پروگرام سے جڑی تنصیبات بھی اصفہان میں ہی ہیں۔
مبارکہ اسٹیل کمپنی (Middle East کی بڑی اسٹیل کمپنیوں میں سے ایک)سائنسی تحقیق اور انجینئرنگ کے مراکزبھی اصفہان میں ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کرلیاہے ، ترجمان وائٹ ہائوس
یہ شہر ایرانی جی ڈی پی کے لیے اہم ہے، جو اس کی اسٹیل کی پیداوار کا 70 فیصد اور ٹیکسٹائل کی تیاری کا 70فیصدہے۔میڈیا کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر سب سے بڑا ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران پر بڑے حملوں کی دھمکی دی تھی اور ساتھ ہی 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دی تھی لیکن ساتھ حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




