کٹھمنڈو: نیپال کے 35 سالہ گلوکار بالیندرا شاہ کو ایک گانے کی مقبولیت نے ملک کا وزیراعظم بنا دیا۔
رپورٹس کے مطابق “بیلن” نامی اس رہنما کی جماعت نے پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کی، جس کے بعد صدر کی جانب سے انہیں باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ سونپی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے نامور گلوکار کا 27اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے گانا ریلیز کرنیکا اعلان
یہ کامیابی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب ملک میں بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ چکی تھی، جس نے سیاسی منظرنامے کو یکسر تبدیل کر دیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ حلف برداری سے ایک روز قبل بالیندرا شاہ نے اپنا نیا ریپ گانا ’’جے مہاکالی‘‘جاری کیاجو مختصر وقت میں سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوگیا۔
اس گانے میں عوام کے لیے امید، ترقی اور تبدیلی کا پیغام دیا گیا جبکہ ویڈیو میں انتخابی مہم اور عوامی جوش و خروش کو بھی اجاگر کیا گیا۔
حلف برداری کی تقریب میں ان کا منفرد انداز بھی توجہ کا مرکز بنا، جہاں وہ روایتی لباس کے ساتھ جدید اسٹائل میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹر فواد عالم کا گلوکاری میں قدم،ورلڈ کپ کے لیے ’کرکٹ جنون‘ گانا جاری
تجزیہ کاروں کے مطابق ان کی کامیابی نہ صرف نوجوان قیادت کے ابھار کی علامت ہے بلکہ یہ روایتی سیاست کے مقابل ایک نئی سوچ کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔
علاقائی سطح پر بھی اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔




