شاہ غلام قادر آئندہ الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرینگے، جمیلہ خاتون

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر خواتین ونگ جمیلہ خاتون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔

لوگوں کی کثیر تعداد جوک در جوک ن لیگ کے قافلے میں شامل ہوررہی ہے۔نیلم ویلی اپنے لیڈر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

آزاد کشمیر میں اس سال ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (آزاد کشمیر) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن، 45 حلقوں کیلئے ن لیگ کے 204 امیدوار میدان میں آگئے

میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقی کی منازل طے کریں گے ۔میاں محمد نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی پاکستان بنایا ۔

میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پاکستان نے دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔جو قابل تعریف ہے۔

پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں تاریخی اور ریکارڈ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ۔جو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھیں جائیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ، چھوٹا گلہ میں شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی، تحقیقات شروع

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جس طرح خارجہ پالیسی میں کردار ادا کیا ہے ۔وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر ، سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان،سینئر نائب صدر سابق وزیر حکومت راجہ مشتاق احمد منہاس ، جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق ،سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت میں، مسلم لیگ اپنی مقبولیت اور اعتماد کے ساتھ ایک مضبوط اکثریت حاصل کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور حقوق عوام کی دہلیز تک پہنچائے گی۔

Scroll to Top