میرپور: ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان نے ضلع میرپور کی حدود میں رقبہ جات از قسم خالصہ، شاملات، مفید عامہ، رقبہ واپڈا، رقبہ محکمہ نہر، رقبہ کسٹوڈیں، رقبہ محکمہ انڈسٹریز، ایم ڈی ایچ اے اور جنگلات وغیرہ پر ناجائز اور غیر قانونی کٹائی کر کے تعمیرات کرنے پر دفعہ 144ض ف کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
اس کے علاوہ رقبہ خالصہ سرکار پر قبضہ جات کا رجحان دن بدن بڑھ رہاہے جس سے آئے روز لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں جس سے امن عامہ بھی خراب ہو رہا ہے۔ان تمام حالات کے تناظر میں پابندی عائد کی جانی ضرروی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی تعطیلات میں اراضیوں پر قبضوں کا خدشہ، مظفرآباد انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دیا
اس پابندی کی رو سے کوئی شخص / اشخاص ضلع کی حدود میں سے رقبہ جات از قسم خالصہ، شاملات، مفید عامہ، رقبہ واپڈا، رقبہ محکمہ نہر، رقبہ کسٹوڈیں، رقبہ محکمہ انڈسٹریز ایم ڈی ایچ اے اور جنگلات وغیرہ پر ناجائز اور غیر قانونی کٹائی کر کے تعمیرات نہیں کرے گا ۔
اگر کوئی شخص / اشخاص اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یا اس کی ترغیب دیتے ہوئے پایا گیا تو اُسکے خلاف کارروائی زیر دفعہ 188 آزاد پینل کوڈ عمل میں لائی جائے گی جو قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری کی بھکاریوں کیخلاف دفعہ 144 پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
یہ پابندی تاریخ اجراء سے دو ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر بھر میں سرکاری اراضی پر قبضوں کا سلسلہ عام ہے اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہی اراضی پر قبضے کئے جاتے ہیں۔




