مظفرآباد، پونچھ اور میرپورمیڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی، تین نرسنگ ، مڈوائفری کالجز کے قیام کی منظوری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیرصحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا شاندار اقدام، محکمہ صحت آزادکشمیر نے میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مظفرآباد، پونچھ اور میرپور کے میڈیکل کالجز کے ساتھ تین نرسنگ اور مڈوائفری کالجز کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے آزاد کشمیر میں ریجنل سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ہٹیاں بالا ڈسٹرکٹ ہسپتال کو مظفرآباد میڈیکل کالج کے ساتھ بطور ٹیچنگ اسپتال منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کھوئیرٹہ بارش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

Scroll to Top