آزادکشمیر:ڈپٹی کمشنرزکاووٹرلسٹیں بروقت مکمل کرنے کا حکم

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)جہلم ویلی سمیت آزادکشمیر بھر کے ڈپٹی کمشنرز نے شفاف انتخابی عمل کی تکمیل کیلئے سرجوڑ لئے۔

انتخابی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ووٹر فہرستوں کی تیاری، نظرثانی اور درست اندراج کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کہاں پہنچ گیا؟

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور اس عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو مقدم رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرستوں کی درستگی انتخابی عمل کی بنیاد ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے “حج محافظ سکیم” کا اعلان کر دیا ہے

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عوام کو ووٹر رجسٹریشن اور درست اندراج کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ کوئی بھی اہل شہری اپنے حق رائے دہی سے محروم نہ رہے۔

اس سلسلے میں فیلڈ سٹاف کو متحرک کرنے اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا آفیشل نغمہ جاری، عاطف اسلم کی آواز نے جادو جگا دیا

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے گی اور تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اجلاس کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنرز نے ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

Scroll to Top