پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا باقاعدہ نغمہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سال ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے نغمے کو عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز سے سجایا ہے۔
اس گانے کی تھیم ’’کھیلیں گے بیٹ پہ‘‘ رکھی گئی ہے، جس میں عاطف اسلم کے ساتھ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اس نغمے کی ریلیز کے ساتھ ہی شائقینِ کرکٹ میں ایونٹ کے حوالے سے جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، پی سی بی کانیا شیڈول جاری
دوسری جانب لاہور میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس تقریب کی خاص بات پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی تھی، جسے تمام ٹیموں کے کپتانوں اور شائقین کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔
🚨 THE OFFICIAL ANTHEM OF PSL 2026. 📢
– Atif Aslam, Aima Baig, Sabri Sisters, and Daniya Kanwal are the singers.pic.twitter.com/2IUGKlwfju
— Ahmad Haseeb (@iamAhmadhaseeb) March 24, 2026
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا آغاز کل 26 مارچ سے ہوگا اور یہ 3 مئی تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔




