مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل سے چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرخوشحال خان نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پینٹاگون کے اوپر ڈرونز کی پروازیں،واشنگٹن میں سکیورٹی الرٹ
اس موقع پر دونوں اعلیٰ حکام کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق معاملات پر تفصیلی اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری کو الیکشن کمیشن کو درپیش انتظامی اور دیگر چیلنجز سے آگاہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
چیف سیکرٹری خوشحال خان نے ان مسائل کے حل کیلئے حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ شفاف، منصفانہ اور بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خضدار : زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.4، گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ
انہوں نے کہا کہ حکومت، الیکشن کمیشن کے ساتھ قریبی رابطہ اور مؤثر ہم آہنگی برقرار رکھے گی تاکہ انتخابی عمل کو ہر اعتبار سے بہتر، شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔




