پینٹاگون کے اوپر ڈرونز کی پروازیں،واشنگٹن میں سکیورٹی الرٹ

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں حساس مقامات کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سکیورٹی اداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کی عمارت کے اوپر بھی ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا گیا جبکہ واشنگٹن میں ایک امریکی فوجی اڈے کے اوپر بھی نامعلوم ڈرون کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی رہائش گاہوں کے قریب بھی ڈرونز دیکھے گئے، جس کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:مفتی ناصر الاسلام کا پاکستان کیساتھ عید منانے کا اعلان

امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ان ڈرونز کی نوعیت اور مقصد جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے واقعات قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اس لیے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کی ایران جنگ پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کا مقصد فیصلہ کُن کارروائی کرنا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے، ایران کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اہداف حاصل کیےجارہےہیں، میڈیا ایران جنگ کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کو ممکنہ طور پر بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، ایران میں 7 ہزار فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، 11 آبدوزوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق ایران کے ریڈار اور دفاعی سسٹم کو تباہ کردیا ہے جبکہ ایرانی نیوی کے 120 جہاز بھی تباہ کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top