آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی ہلچل،سابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے فرزند چوہدری یاسر سلطان سیاسی حمایت اور جاٹ برادری سے روابط بڑھانے کیلئے برنالہ میں سابق وزیر حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری پرویز اشرف کے گھر پہنچ گئے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری پرویز اشرف نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے ساتھ سیاست نہیں کی انکا زیادہ وقت پاکستان پیپلز پارٹی میں گزرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آزادکشمیر کیلئے پیپلزپارٹی اپنا امیدوار لائے گی،صدر زرداری کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی رحلت کے بعد انکے فرزندان سیاسی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں اس لیے وہ میرپور ڈویژن میں مختلف سیاسی راہنماؤں سے رابطے بڑھا رہے ہیں۔
سابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دوسرے فرزند چوہدری سعود سلطان بھی یاسر سلطان کے ہمراہ تھے۔
یاسر سلطان اور سعودسلطان کی پرویزاشرف گھر آمد کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ بیرسٹر سلطان میرپور ڈویژن میں جاٹ برادری کے سب سے اہم رہنماتصور کئے جاتے تھے اور ان کی رحلت کے بعد یاسر سلطان بھی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔م
مبصرین کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے فرزند چوہدری قاسم مجید پیپلزپارٹی میں مضبوط پوزیشن پر ہیں اور یوں یاسر سلطان بھی اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری قاسم مجید بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے نئے چیئرمین بورڈ مقررکر دئیے گئے
قبل ازیں چوہدری یاسر سلطان نے سابق صدارتی مشیر چوہدری حق نواز آف کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر میرا گھر ہے یہاں کے لوگوں سے تیسری نسل کا تعلق ہے اپنے دادا مرحوم اور والد محترم کے ساتھوں سے وفا کا رشتہ ہے انشااللہ یہ رشتہ قائم رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری حق نواز کے خاندان سے ذاتی تعلق ہے انشااللہ وفاؤں کا یہ سلسلہ قائم رہے گا۔




