شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،ممبران افطار کا انتظام خود کرینگے

اسلام آباد:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگااور کفایت شعاری پالیسی کے تحت کمیٹی ممبران کو افطاری کا انتظام خود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29 رمضان بمطابق 19 مارچ 2026 بروز جمعرات بعد نماز عصر وزارت مذہبی امورکوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یواے ای ، سنگاپور،ترکیہ میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عید جمعۃ المبارک کوہوگی

اجلاس میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔کمیٹی نے احباب سے درخواست کی ہے کہ اجلاس کی لائیو کوریج ضرور دیکھیں۔

علاوہ ازیں کفایت شعاری سے متعلق حالیہ حکومتی ہدایات کے پیش نظر کمیٹی نے افطاری کا انتظام خود سے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات ،سپارکو اور بین الاقوامی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ آج جمعرات کو چاندنظر آنے کا امکان نہیں ہے اور روزے 30پورے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عید کا چاند نظر آتے ہی فوراً اعلان کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلچسپ درخواست دائر

یہ بھی یادرہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئےہونے والے اجلاس میں 20لاکھ روپے خرچ کئے گئے تھےجو خیبرپختونخوا حکومت نے ادا کئے تھے۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کا 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کیا تھا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری دی گئی تھی۔

Scroll to Top