وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوجوانوں کیلئے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کروادی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم اہم قدم ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حملوں کا خوف،طالبان چار ہیلی کاپٹر لیکر فرار،تین چھپا دیئے
الیکٹرک بائیک کی کل مالیت ایک لاکھ 75 ہزار روپے ہے جبکہ 30 فیصد سبسڈی پر 52 ہزار 500 روپے حکومت ادا کرے گی، درخواست گزار کو پیشگی ادائیگی 17 ہزار 500 روپے کرنا ہوگی۔
باقی ایک لاکھ 5 ہزار روپے کی ادائیگی بینک فنانسنگ کے ذریعے ہوگی، ماہانہ قسط صرف 4773 روپے ہوگی جس کی مدت 24 ماہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دوحہ میں سائرن بج اٹھے ،قطر کے کئی علاقے خالی کرالئے،رابطہ نمبرز جاری
درخواست دینے کا طریقہ
www.ebike.balochistan.gov.pk
اپنی ذاتی معلومات کیٹیگری درج کریں۔
ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
درخواست کی جانچ اور تصدیق کریں۔
شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوگی جس کے منتخب امیدوار بائیک وصول کریں گے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت 14 اگست کو ملک کی نئی 5 سالہ الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کا مقصد الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے کہ اس پالیسی کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی معاونت حاصل ہے، جس نے موجودہ مالی سال کے دوران توانائی کی بچت پر مبنی ٹرانسپورٹ سسٹم کے فروغ کے لیے 9 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ یہ رقم حکومت کے 100 ارب روپے کے سبسڈی پیکیج کا حصہ ہے، جس کے تحت اگلے 2 سال میں 116,000 الیکٹرک بائیکس تقسیم کیے جائیں گے۔
اس پالیسی کے تحت ہر الیکٹرک بائیک اور رکشے پر تقریباً 50 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے اور توانائی کے مؤثر استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔




