جنگ پندرھویں دن میں داخلر،ایران میں اپنی فتح کا اعلان کدیں، مشیر کا ٹرمپ کو مشورہ

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی مشیر نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی کو کامیاب قرار دے کر جنگ ختم کرے اور وہاں سے نکل جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ٹیک اور اے آئی مشیر ڈیوڈ سیکس نے ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ امریکا کو فتح کا اعلان کر کے ایران سے نکل جانا چاہیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عیدالفطر پر4 تعطیلات دینے کا فیصلہ

ڈیوڈ سیکس کا کہنا تھا کہ جنگ کو مزید بڑھانا تباہ کن نتائج پیدا کر سکتا ہے اور امریکا کو ایک لمبی جنگ میں پھنسا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کو لے کر وائٹ ہاؤس میں اختلاف پایا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کے اندر اس جنگ کے بارے میں دو مختلف رائے موجود ہیں۔ کچھ حکام چاہتے ہیں کہ فوجی کارروائی جاری رکھی جائے تاکہ ایران کی فوجی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہو جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا اثر؛ عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

جبکہ کچھ مشیر کہتے ہیں کہ امریکا اپنے اہداف حاصل کر چکا ہے، اس لیے اب جنگ ختم کر دینی چاہیے۔

تاہم ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ اس جنگ کا اختتام اسی وقت ہوگا جب انہیں مناسب لگے گا۔

Scroll to Top