مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی کی رجسٹریشن، پی ٹی آئی کا معاملہ موخر

مظفرآباد: الیکشن کمیشن آزادکشمیر نےمسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ آئندہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائیگا

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبر الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، انتخابی فہرست کو وارڈ وائز اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں ایکشن پلان بسلسلہ عام انتخابات کے اجراء کی منظوری دی گئی، ایکشن پلان کے تحت جولائی 2026ء میں ہونے والے انتخابات کے لئے حلقہ بندی، انتخابی فہرستہاء کی تیاری اور سیاسی جماعت ہا کی رجسٹریشن شامل ہے۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر مسلم کا نفرنس اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی جانب سے رجسٹریشن کے حوالہ سے جمع کروائی گئی دستاویزات کا قانون کی روشنی میں جائزہ لیا گیا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے آل جموں و کشمیر مسلم کا نفرنس اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کی منظوری دیدی ۔ دونوں جماعتوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

دیگر سیاسی جماعتیں جن میں پاکستان تحریک انصاف ، جموں وکشمیر پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں شامل ہیں جنہوں نے پارٹی رجسٹریشن کے لئے اپنی ستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کروار کھی ہیں ان کو بروز بدھ کمیشن کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:الیکشن کی تیاریاں، الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں عدالتی فیصلہ کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن معطل ہو گئی تھی

Scroll to Top