گلگت بلتستان میں تیز بارش، لینڈ سلائیڈنگ ، شاہراہ قراقرم بند، ٹریفک معطل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)گلگت بلتستان میں موسم خراب، تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تائیوان : زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس، 5.7 شدت ریکارڈ

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ دیامر گلگت بلتستان میں تیزبارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم متعدد مقامات پر بند ۔ ٹریفک معطل

گلگت بلتستان پولیس کے مطابق سازین سے داسو کے درمیان کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے ٹریفک معطل ہوگئی

جب کہ چلاس کے علاقے منیار اور تتہ پانی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہے۔

چلاس تا گلگت سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے، شاہراہ قراقرم کی بندش کے باعث مسافروں کو چلاس اور لوئر کوہستان میں روک دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مال بردار گاڑیاں بھی پھنس گئی ہیں اور سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نہال ہاشمی گورنر سندھ تعینات، صدر آصف علی زرداری نے منظوری دیدی

انتظامیہ کی ٹیمیں بحالی کے کاموں مصروف عمل ہے جلد روڈ ٹریفک کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، چھور،پیڈعیدن39،کراچی اور شہید بینظیرآباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Scroll to Top