آزاد کشمیر میں 4 روزہ ورک ویک کا اعلان، اب ہفتے میں 3 چھٹیاں ہوں گی

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی کے نئے نظام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، اب سرکاری دفاتر میں کام کے دن پیر سے جمعرات تک ہوں گے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، تاہم اس کا اطلاق بینکنگ سیکٹر اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کابینہ کا بڑا فیصلہ:سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے پیٹرول میں 50 فیصد کٹوتی، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے یہ اقدام دفتری امور میں بہتری اور کفایت شعاری کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جس کی منظوری مجاز اتھارٹی نے دے دی ہے۔