ایران کیخلاف جنگ جیت چکے ، مقصد پورا ہونے تک جائیں گے نہیں، ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ایران کیخلاف جنگ جیت چکے ہیں لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے ہیں، امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنادی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی قوم ٹرمپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، علی لاریجانی

ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبودیا، فضائیہ کو بھی مکمل ختم کردیا، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیاکہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے، جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوجاتا ایران سے نہیں جائیں گے۔

تیل بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ آئی ای اے نے پٹرولیم ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ای اے کے اسٹریٹجک ذخائرسے تیل جاری کرنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی، تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلیے امریکی اسٹریٹجک تیل ذخائرسے فائدہ اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کا 11واں روز: مشیروں کی ٹرمپ کو فوجی آپریشن ختم کرنے کی تجویز

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہرم ہردو سال بعد ایران پر حملے کیلئے نہیں جا سکتے ہیں، امریکا کو ایران میں اپنا مقصد ہر حال میں حاصل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب کوئی ریڈارنہیں ہے،11دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران جنگ بہت حدتک مکمل ہوچکی ہے جس پر بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی آئی تھی اور سٹاک ایکسچینز میں بھی تیزی آئی تھی۔

Scroll to Top